ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / تنشک نے کی خواتین کو بیش قیمتی ہیروں کی خریداری کیلئے حوصلہ افزائی

تنشک نے کی خواتین کو بیش قیمتی ہیروں کی خریداری کیلئے حوصلہ افزائی

Tue, 10 Jan 2017 23:10:06  SO Admin   S.O. News Service

پٹنہ،10/جنوری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ہندوستان کے سب سے بڑے اور سب سے زیادہ پسندیدہ جیویلری برانڈ تنشک نے اپنے کلیکشن میں شامل اسٹڈیڈ ڈائمنڈ جیولری کی کثیر رینج پر پرکشش پیشکش کااعلان کیا ہے۔ صارفین کو اب تنشک کے اسٹڈیڈ زیورات پر 20 فیصد تک چھوٹ کا فائدہ ملے گا۔ یعنی آپ جتنی زیادہ خریداری کریں گے اتنے زیادہ ڈسکاؤنٹ کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔ یہ آفر 5 جنوری سے شروع ہوا ہے  اور ملک بھر میں تنشک کے تمام شورومس پر 6 ہفتے تک جاری رہے گا۔تنشک نے اور بھی کئی آفرکا اعلان کیا ہے اور خریداری کی کل قیمت کی بنیاد پر ان کا فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ 50 ہزار روپے سے کم قیمت کے بل پر اسٹڈیڈ جیولری پر 5 فیصد چھوٹ کا فائدہ ملے گا۔ اسی طرح، 1 لاکھ روپے کی قیمت سے کم کے بل پر 10 فیصدکی چھوٹ کا فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ 1 سے 2 لاکھ روپے قیمت کے بلوں پر 15 فیصد اور 2 سے 10 لاکھ روپے قیمت کیبلوں پر 20 فیصد تک رعایت کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، 1 کروڑ روپے سے زیادہ کے بلوں پر صارفین کو ان کے ذریعہ خریدی گئی ڈائمنڈ جیولری پر 30فیصد چھوٹ ملے گی۔محترمہ دیپکا تیواری، جنرل منیجر - مارکیٹنگ، جیولری ڈویژن، ٹائٹن کمپنی لمیٹڈ نے کہا، '' ہمیں خوشی ہے کہ آج کے دور میں خواتین ہیروں کے زیورات کو پسند کر اپنی شخصیت میں نکھار لا رہی ہیں۔ ہیرے قیمتی، خوبصورت اور سدا بہار ہوتے ہیں اور اس آفر کے ذریعے ہم خواتین کو اس سیزن میں ان ہیروں کی خریداری کے لئے حوصلہ افزائی کر رہے ہیں، جن کی وہ صحیح معنوں میں مستحق ہیں۔ 
 


Share: